۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سید عبد الملک بدر الدین الحوثی رهبر جنبش انصارالله یمن

حوزہ/انصاراللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ملت یمن اور امت اسلامیہ کو مبارکباد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، انصاراللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ملت یمن اور امت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بہت بڑی فرصت کا مہینہ ہے ہمیں اس مہینے کو غنیمت جانتے ہوئے امت مسلمہ کی اصلاح کیلئے اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انصار اللہ یمن کے رہنما نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے  کے ثمرات حاصل کرنے،تزکیہ اور تقوی اختیار کرنے سمیت کتاب خداوند متعال کے ساتھ رابطے کو مستحکم کرنے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بہت بڑی فرصت کا مہینہ ہے ہمیں اس کو غنیمت جانتے ہوئے امت مسلمہ کی اصلاح کیلئےاسے استفادہ کرنا چاہئے،مزید کہا کہ رمضان المبارک، چیلنجوں سے نمٹنے،امت اسلامیہ کے مسائل حل کرنے اور ترقی حاصل کرنے کی فرصت کا نام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے نتائج اور اس کے تربیتی آثار، عزم و ارادے کی تقویت، صبر اور ذمہ داریاں سنبھالنے اور چیلنجوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہیں۔

سید عبد الملک الحوثی نے آخر میں بیان کیا کہ امت ایک ایسے مرحلے سے گزر رہی ہے کہ اس سے ہدایت الہی کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور انسانی معاشرہ امریکہ اور اسرائیل کی زیر نگرانی طاغوتی اور ظالمانہ طاقتوں کے تسلط سے رنجیدہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .